مسلم لیگ ن کی بجلی کہاں گئی ؟ تحقیقات ہونی چاہئیں
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے روز نامہ پاکستان کے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچانک لوڈ شیڈنگ کیوں بڑھی اس کی تحقیقات ہونی چاہئے کیونکہ جب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے رخصت ہو رہی تھی تو اس وقت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے دعوی کیا تھا کہ ہم گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرکے سسٹم میں چھوڑ کرجارہے ہیں ان کی پیدا کردہ وہ بجلی کہاں گئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئے نگران حکومت اس کا نوٹس لے اور قوم کو بد ترین لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائے ہم حلف اٹھانے کے بعد ہر ممکن کوشش کریں گے کہ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔