سسٹم میں بجلی موجود ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں ؟

سسٹم میں بجلی موجود ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں ؟

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اچانک لوڈ شیڈنگ کیوں بڑھی ہے اس کا جواب تو نگران حکومت ہی دے سکتی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ جن لوگوں نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے اور یہ بھی کہا تھا کہ ہم ملک میں وافر بجلی چھوڑ کر جارہے ہیں اس بارے بھی قوم کو بتایا جائے کہ اگر واقعی سسٹم میں بجلی موجود ہے تو پھر اچانک عوام شدید گرمی اور حبس میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب کیوں جھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تو یہ مطالبہ ہے کہ عوام کی فی الفور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے اور جو بھی کوئی خرابی ہے اس کو فی الفور دور کیا جائے ۔

مزید : صفحہ اول