بلاوجہ بد ترین بجلی کی بندش پنجاب دشمنی کی انتہا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ بلاوجہ اور بدترین لوڈ شیڈنگ کرکے پنجاب دشمنی کی انتہا کی جارہی ہے اس کی صرف ایک ہی وجہ ہے کہ پنجاب کی عوام نے دوبارہ (ن) لیگ کو کیوں ووٹ دئیے ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتیں جان بوجھ کر پنجاب کی عوام کو لوڈ شیڈنگ میں دھکیل رہے ہیں ھالانکہ میریہ اطلاع ہے کہ ملک کے باقی صوبوں میں اس طرح کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی جس طرح سے پنجاب میں کی جارہی ہے اس وقت اسلام آباد اور دیگر صوبوں میں ویسی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جو کہ پنجاب میں ہو رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب کی عوام سے سوتیلی ماں والا سلوک ختم کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
رانا ارشد