لوڈشیڈنگ نئی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے

لوڈشیڈنگ نئی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے

پاکستان انڈسٹریل اسٹیٹ فرنٹ ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدرخواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحران اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ نے انڈسٹری پر ایک بار پھر منفی اثرات مرتب کر نا شروع کر دیے ہیں ۔ آنے والی حکومت کو بہت سے چیلنجز کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا مسئلہ بجلی بحران کا ہے جس پر تھنک ٹینک اقدامات اولین تر جیح ہونی چائیے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایشو آف دی ڈے میں کیا ۔ خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ سابق حکومت نے بجلی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا تھا اور انڈسٹری لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دینے سے پیداورای صلاحیت میں مطلوبہ مقدار حاصل کی جارہی تھی تاہم ایک بار پھر بجلی کی بندش نے انڈسٹری کو سست روی سے دوچار کر دیا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں جو نو منتخب حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر توانائی بحران پر قابو نہ پایا گیا تو ہماری ایکسپورٹ ختم اور پاکستان گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں بھی پہنچ سکتا ہے ۔

خواجہ شاہ زیب

مزید : صفحہ اول