نگران حکومت بھی لوڈشیڈنگ کی قصور وار ہے

نگران حکومت بھی لوڈشیڈنگ کی قصور وار ہے

جماعت اسلامی کے راہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے جس کی وجہ سے عوام اذیت سے دوچار ہیں ۔ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی انہوں نے صرف اپنی جیبیں بھرنے پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حالیہ لوڈ شیڈنگ میں کسی حد تک نگران حکومت ا بھی قصور ہے جو کہ ابھی تک معاملات کو سمجھ ہی نہیں سکے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ بجلی کی طلب اور رسد میں نمایاں فرق ہے۔سابقہ حکومت نے مہنگی بجلی خرید کر عارضی طور پھر سسٹم کو چلائے رکھا جس کے بعد نگران حکومت نے آئی پی پیز کو ادائیگیاں نہیں کیں۔

مزید : صفحہ اول