عمران خان نے میرے بارے جو فیصلہ کیا قبول کروں گا، پرویز خٹک

عمران خان نے میرے بارے جو فیصلہ کیا قبول کروں گا، پرویز خٹک

پشاور (آئی این پی) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان نے میرے بارے میں جو فیصلہ کیا قبول کروں گا، صوبے کا وزیراعلیٰ کون ہو گا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کا وزیراعلیٰ کون ہو گافیصلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی کریں گے، عمران خان کا فیصلہ سب کو قبول ہو گا، عمران خان نے میرے بارے میں جو فیصلہ کیا قبول کروں گا، پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

پرویز خٹک

مزید : صفحہ اول