الیکشن کمیشن عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن آج جاری کریگا

الیکشن کمیشن عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن آج جاری کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، 820 حلقوں کے امیدواروں کے نوٹیفکیشن تیار ، آج (منگل کو ) کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کریگا ۔ تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن نے 840 میں سے 820 قومی اور صوبائی اسمبلی کے نومنتخب ممبران کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن تیار کرلئے ہیں تاہم 20 قومی و صوبائی حلقوں کے کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 12 حلقوں کے نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان ہے،17 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور عدالت نے بعض حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -