علیم خان پیشی سے دوروز قبل ہی نیب پہنچ گئے

علیم خان پیشی سے دوروز قبل ہی نیب پہنچ گئے

لاہور( خبر نگار) تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر علیم خان نے پیشی کی تاریخ سے دوروز قبل نیب کے روبرو پیش ہو کرمتعلقہ ریکارڈ جمع کروادیا ۔ترجمان نیب نے بتایا تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم نیب آفس لاہور میں قبل ازوقت پیش ہوگئے اور نیب کی ٹیم کو متعلقہ ریکار ڈ جمع کروادیا ۔علیم خان 8اگست کو پیش ہونا تھا مگر انہوں نے گزشتہ روز پیش ہوکر نیب کو متعلقہ ریکارڈ جمع کروایا، بعد ازاں اپنے بیان میں علیم خان کا کہنا تھامیں خود ہی دوروز قبل پیش ہوااور نیب حکام نے مجھے سے جو تفصیلات اور دستاویزات مانگی تھیں پیش کردی ہیں جبکہ نیب کی جانب سے مجھے 8اگست کو بلایا گیا تھا ، 8اگست کو تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے اسلئے میں 8اگست کو نہیں پیش ہو سکتا تھا ۔

علیم خان پیش

مزید : صفحہ اول