پی ٹی آئی کا ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب برقرار رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی نے بھی اپنی حکومت بننے کے بعد ملیحہ لودھی کو ہی اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا ر پو ر ٹس کے مطابق عام انتخابات کے میں پاکستان تحریک نصاف کی جیت کے بعد مختلف عہدوں پر استعفوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں مختلف مما لک میں تعینات پاکستانی سفراء بھی شامل ہیں جو چند دن میں ہی اپنے استعفے پیش کر دیں گے،ملیحہ لودھی کا نام بھی ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہیں، تاہم پی ٹی آئی نے ملیحہ لودھی کو ہی اقوام متحدہ میں پا کستانی مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یاد رہے ایک روز قبل ملیحہ لودھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کرچکی ہیں ۔

پی ٹی آئی فیصلہ

مزید : صفحہ اول