وزیر اعلٰی پنجاب ، صوبائی وزراء کی نامزدگی ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

وزیر اعلٰی پنجاب ، صوبائی وزراء کی نامزدگی ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ...

لاہور(شہزاد ملک سے) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کا نام اورصوبائی وزراء کے ناموں کا با ضابطہ اعلان کرنے کیلئے پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا ،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے میانوالی سے سبطین خان ،لاہور سے میاں اسلم اقبال،میاں محمودالرشید اور عبدالعلیم خان کے نام زیرغور ہیں ۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے سامنے زیر غور ناموں پر نو منتخب ارکان اسمبلی کی رائے لے کر وزیراعلی اور پنجاب کابینہ کے ناموں کااعلان کردیں گے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے چودھری پرویز الٰہی کو سپیکر کاامیدوار نامزد کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے مذکورہ ناموں میں سے کسی کا قرعہ نہ نکلا تو پھرمیاں اسلم اقبال کو سینئر صوبائی وزیر، میاں محمود الرشید کو وزیر بلدیات اور سبطین خان کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا وزیر بنایا جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کو گورنر پنجاب بھی بنایا جا سکتا ہے ۔

پی ٹی آئی/ اجلاس طلب

مزید : صفحہ اول