ہیلی کاپٹر کیس ،عمران آج نیب پشاور میں بیان ریکارڈ کرائینگے

ہیلی کاپٹر کیس ،عمران آج نیب پشاور میں بیان ریکارڈ کرائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں آج بروز منگل نیب پشاور میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ،دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔جنرل اسمبلی سے پہلی بار خطاب کریں گے مقبوضہ کشمیر میں بھاتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر امریکی حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم سمیت عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔دورے کے دوران عمران خان کی بھارتی وزیراعظم سعودی عرب کے ولی عہد ایران افغانستان اور چین کے صدرو اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -