انسداد پولیو مہم ، 17لاکھ 71ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

انسداد پولیو مہم ، 17لاکھ 71ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ 71سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہیں جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم 06اگست سے08 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اورپو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ 71سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہیں جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم 06اگست سے08 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اورپو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحقنے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1