لاری اڈہ پر صفائی کے حوالے سے اجلاس

لاری اڈہ پر صفائی کے حوالے سے اجلاس

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق کی زیر صدارت لاری اڈہ بادامی باغ کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جنرل تنویر نقوی،ڈی او لاری اڈہ شاہد کلیانی ،پی ایچ اے ،واسا اور ڈبلیو ایم سی کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاری اڈہ پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور نے ڈی او لاری اڈہ کوہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور لاری اڈہ کے اخراجات دیئے جائیں۔انہوں نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ پودے لگانے کے لیے پلان جمع کروایا جائے۔انہوں نے ڈی او لاری اڈہ کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر بہترین انتظامات کیے جائیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹرانسپوٹرز کو اوورچارجنگ کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1