سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس
لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفرکی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی (DDSC)کا اجلاس منعقد ہوا۔ محکمانہ اجلاس میں مختلف ہسپتالوں کی ترقیاتی سکیموں پر غور کیا گیا اور ان میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جناح ہسپتال لاہور کے علاوہ سرگودھا اور سیالکوٹ کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کی سکیمیں زیر غورآئیں۔ علاوہ ازیں اجلاس میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے چار لیکچر تھیٹر کی ترقیاتی سکیم پر کام شروع کرنے اور اضافی ترقیاتی کاموں کے لئے سول ورکس کے نئے نرخوں کے مطابق نظرثانی شدہ تخمینہ جات کا کیس تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر سپیشلائزڈ ہیلتھ عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سائرہ عمر، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل ، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات ، خزانہ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU)سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے افسران نے شرکت کی۔