کینٹ کی خان کالونی ودیگر کئی بستیاں 5 روز سے گیس سے محروم،مکین سراپا احتجاج

کینٹ کی خان کالونی ودیگر کئی بستیاں 5 روز سے گیس سے محروم،مکین سراپا احتجاج

لاہور(خبر نگار) لاہور کینٹ کی گنجان آبادی خان کالونی اور گردو نواح کی کئی بستیوں کے ہزاروں مکین 5 روز سے سوئی گیس کی فراہمی سے محروم ہیں۔ سینکڑوں گھروں میں گیس کی جگہ سیاہ لیکویڈ آنے لگا۔ شہری پریشان ہو کر سوئی گیس حکام کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور مقامی کونسلر فیصل اعوان کی قیادت میں محکمے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ۔مظاہرین جن میں عطاء اللہ اعوان، شہزاد حسین ،علی حسن،بابر خان،محمد طاہر سمیت دیگر افراد شامل تھے نے سوئی گیس حکام کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ 5 روز سے علاقے میں گیس کی سپلائی بند ہے بار بار شکایات کے باوجود محکمہ کوئی کارروائی نہیں کررہا۔ رابطہ کرنے پر کہا جاتا ہے کہ کسی جگہ پر سوئی گیس کی پائپ لائن پانی کے پائپ سے جڑ گئی ہے جس وجہ سے گیس کی سپلائی معطل ہے ۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے ہم نے میٹر سے پائپ کھول کر دیکھے تو پورے علاقے میں سیاہ لیکویڈ پائپوں سے نکل رہا ہے۔ محلے داروں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور گیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1