نوجوان قیادت ہی ملک کی تقدیر تبدیل کرسکتی ہے ،ناصر رمضان گجر

نوجوان قیادت ہی ملک کی تقدیر تبدیل کرسکتی ہے ،ناصر رمضان گجر

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے کہا ہے کہ نوجوان قیادت ہی ملک کی تقدیر تبدیل کرسکتی ہے کیونکہ نوجوان میں کچھ کرنے کا جذبہ موجود ہوتا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے نوجوان نسل کو سامنے لانے کی ابتداء اپنے گھر سے کرنا درست سمت قدم ہے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کے حسین الہٰی کی سب سے کم ایم این اے کامیابی خوش آئند ہے اور اب ضمنی انتخابات میں مونس الہٰی کو بطور ایم این اے انتخابات میں حصہ لینے سے سیاست میں نوجوان قیادت کو شامل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر رمضان گجر نے کہا کہ نوجوان قیادت ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نئی نسل سے بہت سی توقعات رکھتے ہیں، ہم سب کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، پاکستان مسلم لیگ نے اپنی پارٹی اور خاندان میں ابتدا کر دی ہے، وجاہت حسین کے 26 سالہ بیٹے حسین الٰہی 37 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں جبکہ چودھری پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی پچھلے الیکشن میں اپنے حریف کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرا کر ایم پی اے بنے تھے، دونوں پڑھے لکھے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی اہلیت اور جذبہ رکھتے ہیں نوجوانوں کی سیاست میں شرکت سے پارلیمنٹ میں نئی قیادت سامنے آئے گی جو عوام کی توقعات پر پورا اترے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1