پنجاب کے ایک ہزار سکول کئی سال سے سربراہان سے محروم ، تعلیمی نظام تبا ہ
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے 1ہزار سے زائد ہائی سکولز میں گزشتہ کئی سالوں سے ہیڈ موجود نہیں ۔وزیراعلی فی الفور نوٹس لیں۔ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیموں رہنماؤں طارق محمود، حافظ عبدالناصر، حافظ غلام محی الدین ، کاشف شہزاد چوہدری ، اللہ بخش قیصر ،محمد صدیق گل، محمد اشفاق نسیم ، اجمل شاد، محمد اسلم گجر، محمد بلال کموکا، آصف جاوید، اعجاز حسین، بابر ظہیر، وحید مراد یو سفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں 1200سے زائدہائی سکولز میں ہیڈ ماسڑز اور ہیڈ مسڑسز گزشتہ کئی سالوں سے موجود نہیں ۔ان تمام آسامیوں کو ان سروس پروموشن کے ذریعے پر کیے جانا چاہیے ۔ لیکن بد قسمتی سے سکول آفسران نے چپ سادھ رکھی ہے ۔اور اس ضمن میں گزشتہ تین سالوں سے سابقہ اور موجودہ اعلی افسران کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔ جان بوجھ کر اس کام پر پردہ پوشی کی ہوئی ہے کیونکہ سابقہ حکومت کا ایجنڈا تعلیم کی ترویج کی بجائے مصنوئی طور پر اعلی ٰکاردرگی پیش کرنا تھا۔ موجودہ بیورو کریسی ابھی تک اسی ڈگر پر چل رہی ہے۔ اساتذہ تنظیموں رہنماؤں مطالبہ کرتے ہوئے کہ نگراں وزیراعلی فی الفور اس امر کا نوٹس لیں۔جن افسران کی عدم دلچسپی کی بناء پر یہ آسامیاں خالی ہیں۔ ان کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے آسامیاں پر کرنے کے لیے ان سروس پروموشن کی جائے۔