مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے،اشرف بھٹی

مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سبزیوں بالخصوص پیاز ‘ ٹماٹر ‘ ادرک لہسن وغیر ہ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اور زخیرہ اندوزں8 کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے اور ایسے عناصر کو فوری طور پر جیلوں میں ڈالا جائے تاکہ کسی کو بھی بلا وجہ کی مہنگائی کرنے کی جرات نہ ہو اس وقت مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کی زندگی مشکل میں دال رکھی ہے ۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران کی ہٹ دھرمی اور گالم گلوچ کی سیاست نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے اکثریت حاصل کرنے کے باوجود تحریک انصاف حکومت بنانے سے قاصر ہے تحریک انصاف میں دھڑے بندی اور ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے تحریک انصاف نے خریدوفروخت کی سیاست میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف لوٹوں اور بگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اپنی قیادت سے سخت نالاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف میں اب کئی دھڑے بن چکے ہیں جو تحریک انصاف کے زوال کا سبب بننے والے ہیں۔ تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔