پیپلز پارٹی نے اپنے وجود کو منوالیا ،شیخ عرفان
لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی ذون 167کے صدر شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ہمارے بغیر کوئی بھی حکومت سازی نہیں کر سکے گا اور نہ ہی ہمارے بغیر کوئی اپوزیشن کر سکے گا اور دیکھ لیں آج ایسا ہی ہورہا ہے پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت بنانا اور اپوزیشن قائم کرنا مشکل ہو گیا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے وجود کو منوالیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی کی وجہ سے متحدہ اپوزیشن کا قیام بھی وجود میں آچکا ہے اور اب ہم سپیکر کا الیکشن بھی لڑنے جارہے ہیں اور پی ٹی آئی کو حکومت مین ٹف ٹائم بھی دیں گے۔