بندوق اوربارود والے پاکستان میں برین ڈرین نہیں کرسکتے، ناصر اقبال
لاہور(لیڈی رپورٹر)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر،ناصف اعوان ،ناصرچوہان ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ شرپسندیادرکھیں تشدد سے تعلیم کاراستہ ہرگز نہیں روکاجاسکتا۔بندوق اوربارود والے پاکستان میں برین ڈرین نہیں کرسکتے۔ہمارے طلبہ وطالبات مادروطن کے معماراوراس کاروشن مستقبل ہیں،ہم ان پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔شدت پسندعناصر کاچلاس میں تعلیمی اداروں کونذرآتش کرنا جہالت کے زمرے میں آتا ہے،ہمارادشمن ناکام ہوگا۔پاکستان،علم ،امن اورانسانیت کے دشمن ہمارے بچوں کامستقبل تاریک نہیں کرسکتے ،وہ زیورتعلیم سے آراستہ ہوتے اورآگے بڑھتے رہیں گے۔دیامرمیں سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردعناصر کوموت کے گھاٹ اتاردیا ،تاہم مردانہ وارمقابلہ کرتے ہوئے ہمارے سرفروش پولیس اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔سانحہ چلاس نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی یادتازہ کردی جبکہ پاکستانیوں کاحوصلہ مزیدبلندکردیا۔پاکستان کے بچے بہت نڈر ہیں وہ قلم اورکتاب سے اپناتعلق نہیں توڑیں گے ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ اور محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان میں تعلیمی انقلاب کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی ۔سانحہ آرمی پبلک سکول کے معصوم طلبہ وطالبات اوراساتذہ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں سے کچھ بعید نہیں ،وہ بزدل ہماری ریاست میں منافرت کی آگ بھڑکانے میں ناکامی کے بعد تعلیمی اداروں کونشانہ بنارہے ہیں۔پاکستان وادی کشمیر میں آزادی کیلئے سربکف کشمیریوں کوکسی مرحلے پرتنہا نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں شہیدپولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے جانیوالے سیشن جج ملک عنایت کی گاڑی پرفائرنگ کرکے بزدلی کامظاہرہ کیا گیا ۔پاکستان کاایک ایک فرد قیام امن کیلئے انتہاپسندعناصر کیخلاف سینہ سپر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام یوم آزادی کاجشن مناتے ہوئے اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی آزادی کیلئے انفرادی و اجتماعی دعاضرورکریں۔