آبادی دیہہ کی زمینوں پر تعمیر سرکاری سکولوں،ہسپتالوں کا ریونیو اندراج مکمل کر نے کا حکم

آبادی دیہہ کی زمینوں پر تعمیر سرکاری سکولوں،ہسپتالوں کا ریونیو اندراج مکمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاملات یا آبادی دیہہ کی زمینوں پر تعمیر کر دہ سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کا ریونیو اندراج مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی ہسپتال یا سکول کے لیے عطیہ کردہ زمین کا ریونیو ریکارڈ میں بھی اندارج کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سے ریکارڈ کی تصدیق کریں اور30اگست تک تصدیق کرکے نقل ریکارڈ کو مکمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ30اگست تک سرکاری املاک کا انتقال محکمہ صحت اور ایجوکیشن کے نام منتقل کریں۔