منشیات و نفسیاتی امراض کی علاجگاہو ں پر چھاپے ، تین مراکز سربمہر

منشیات و نفسیاتی امراض کی علاجگاہو ں پر چھاپے ، تین مراکز سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے منشیات ونفسیاتی امراض کی علاجگاہوں اور بحالی کے مراکز کے خلاف کارروائی میں طبی و نفسیاتی علا ج کی ناکافی سہولیات ہونے پرگزشتہ روزتین مراکز کوسربمہر کر کے37مریضوں کو معائنے کے بعد ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے شہر میں واقع پانچ منشیات ونفسیاتی امراض علاجگاہوں اور بحالی کے مراکز پر چھاپے مارے ،جن میں سے تین کو بند کر دیا گیا۔سب سے زیادہ30افراد کو ایمان کلینک سے،پاک کلینک سے چھ جبکہ لاہور سائیکیٹرک ہسپتال سے ایک مریض کو بازیاب کیا گیا۔سربمہر کیے گئے مراکز میں ماہر نفسیات ،طبی عملہ اور ایمرجنسی کی سہولت تک نہ تھی جبکہ مریضوں کی رہائشیں بھی غیر تسلی بخش تھیں۔