انتخابی عمل کی غیر شفافیت پر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر جمہوری طریقہ اختیار نہیں کرے گا،عزیز الرحمان چن
لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کی غیر شفافیت پر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر جمہوری یا غیر قانونی طریقہ اختیار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو جمہوری عمل پروان چڑھ رہا ہے وہ آصف علی زرداری کے تدبر کا کمال ہے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے مطابق ہر فرد کو مساوی حقوق مہیا کرنے کا خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے اب بھی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیاب اور سرخرو ہو گی بلاول بھٹو زرداری کا قد کاٹھ اور ویژن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی عکاسی کرتا ہے۔