ن لیگ کو انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا ،کامران سیف

ن لیگ کو انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا ،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے ن لیگ کی طرف سے 38حلقوں میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو چور مچائے شور کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کو انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا ۔ن لیگ کو یہ شکست ہضم نہیں ہورہی اس لیے وہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے انتخابات میں دھاندلی کا واویلا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپوزیشن کے مطالبہ سے پہلے ہی اپوزیشن کے مطالبہ پر حلقے کھولنے کا اعلان کرچکے ہیں اس کے باوجود دھاندلی کے الزامات افسوسناک ہیں اس لیے اپوزیشن الزامات کی بجائے عدالتوں سے رجوع کریں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے ۔اس طرح اپوزیشن کی شکایات کا ازالہ بھی ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1