راجگڑھ کے علاقہ دھوبی گھاٹ میں خراب سیوریج مکینوں کا سر درد بن گیا

راجگڑھ کے علاقہ دھوبی گھاٹ میں خراب سیوریج مکینوں کا سر درد بن گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)راجگڑھ کے علاقہ دھوبی گھاٹ میں خراب سیوریج مکینوں کا سر درد بن گیاہے،درجنوں شہریوں کے گھروں میں سیوریج کا پانی داخل ہو گیا جس سے مکینوں نے احتجاج کیا۔مختلف شہریوں کا کہنا تھا کہ پندرہ روزسے واسا کا عملہ گٹروں کی صفائی کے لیے نہیں آیا ہے۔ متعدد بار واسا کو شکایات درج کرائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پانی گھر میں جمع ہونے سے مچھروں کی بہتات ہے جس سے بچے بیمار ہورہے ہیں مگر واسا عملے کوخیال نہیں آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے وہاں رہنا محال ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1