24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 925ٹریفک حادثا ت

24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 925ٹریفک حادثا ت

لاہور (کرائم رپورٹر)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے925مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں615افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں413افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 484 ڈرائیوز، 31کم عمرڈرائیورز436 مسافر اور 115 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ269ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 267 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد68حادثات میں 81 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 61حادثات میں73 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1035متاثرین میں828مرد اور207خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں153فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 513 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ299 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 748موٹرسائیکلز،124آٹورکشے،91موٹر کاریں ، 32وین 16مسافربسیں،33ٹرک اور 96 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی