قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع

قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے کیس پر سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کو مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔تھانہ نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان آصف بشیر اور ندیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کررکھا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف 324 اور 302 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاہے،پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے،ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل کی برآمدگی ابھی کروانا باقی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان نے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزمان کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی