سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد

سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد

لاہور( کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر آپریشنزمعاذ ظفر نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے اور موئثر پٹرولنگ کی ہدایات جاری کیں۔ ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او جوہر ٹاؤن انسپکٹر خرم شہزاد نے دورانِ سنیپ چیکنگ ایک پراڈوگاڑی کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو پراڈو کے ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی ۔ پولیس نے گاڑی کاتعاقب کر کے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا۔گاڑی کی تلاشی کے دوران 01 کلاشنکوف، 01 پسٹل، 07سے زائد میگزینز اور50 سے زائد گولیاں برآمد کرلی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر آپریشنز معاذ ظفر نے بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑنے پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن انسپکٹر خرم شہزاد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

Back

مزید : علاقائی