سیف سٹی اتھارٹی کا مشکوک گاڑیوں کیخلاف آپریشن تیز

سیف سٹی اتھارٹی کا مشکوک گاڑیوں کیخلاف آپریشن تیز

لا ہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب سید کلیم امام کے حکم پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلحے کی نمائش اور غیر رجسٹرڈگاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ شہر بھر میں اسلحے کی نمائش اور غیر رجسٹرڈگاڑیوں کے استعمال کی صورت میں قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مانیٹرنگ کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سمیت دیگر جدید آلات سے استفادہ کیا جائے۔ اس سے قبل آئی جی پنجاب کے حکم پر سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے مشکوک گاڑیوں کی نگرانی اور چیکنگ کا آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ تین ہفتوں میں 5980 گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہے جن میں سے 310 گاڑیوں کا ریکارڈ درست نہیں پایا گیا جبکہ 89 گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹ آویزاں تھی، 92 گاڑیوں کوکاغذات نہ ہونے پر متعلقہ پولیس سٹیشن بھجوایا گیا جہاں خلاف قانون سرگرمیوں پر24گاڑیاں بندکی گئیں، ماکان کیخلاف ایف آئی آر درج۔ سینکڑوں گاڑیوں پرقانون کی خلاف ورزی کے باعث جرمانے بھی عائدکیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے اسلحہ کی نمائش اورغیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی