مسلم ٹاؤن ،گوالمنڈی کے علاقے سے خاتون سمیت 2لاشیں برآمد

مسلم ٹاؤن ،گوالمنڈی کے علاقے سے خاتون سمیت 2لاشیں برآمد

لاہور (خبرنگار)مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں نہر سے 40سالہ نامعلوم خاتون ،گوالمنڈی کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر لواحقین کی تلاش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقہ اچھرہ نہر میں تیرتی ہوئی 40سالہ خاتون کی لاش دیکھ کر وہاں موجود شہریوں نے پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ گوالمنڈی کے علاقہ لکشمی چوک کے قریب پڑی ہوئی 35سالہ شخص کی لا ش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی