کیپٹن(ر)مستنصرفیروز نے ایس پی سکیورٹی لاہور کاچارج سنبھال لیا

کیپٹن(ر)مستنصرفیروز نے ایس پی سکیورٹی لاہور کاچارج سنبھال لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے ایس پی سکیورٹی لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔ کیپٹن(ر) مستنصر فیروز پہلے ڈی پی اوچنیوٹ، بہاول پور، بہاول نگراورایس پی ماڈل ٹاون ڈویژن لاہور کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ایس پی سکیورٹی کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا شمار انتہائی محنتی، ایماندار اورعوام دوست پولیس افسران میں ہوتاہے۔

ایس پی سکیورٹی لاہور کیپٹن(ر) مستنصرفیروز نے اس موقع پر کہا کہ سکیورٹی برانچ کے معاملات کومزیدبہتربنانے کی کوشش رہے گی۔سہولیاتی سنٹرزپرعوام کیلئے سروس کو مزیدبہترکرینگے۔ کریکٹرسرٹیفیکیٹ برانچ ودیگربرانچزکو جدیدخطوط پراستوارکیاجائیگا۔

مزید : علاقائی