ڈیرہ حکمیاں میں ایک ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار

ڈیرہ حکمیاں میں ایک ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈپٹی کمشنر لاہور کپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک اویس کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ظہیر لیاقت بیگ نے ہربنس پورہ ڈیرہ حکمیاں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک ایکڑ سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واہ گزار کروا لی ،اس موقع پر قابض ڈاکٹر نادر کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے سرکاری اراضی کا قبضہ محکمہ ریونیو نے اپنی تحویل میں لے لی ہے ایک بجے شروع ہونے والے اس آپریشن کی نگرانی تحصیلدار اسماعیل شاہد قانگو صابر علی اور پٹواری حلقہ ہربنس پورہ بابر میو نے کی اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ظہیر لیاقت بیگ کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر قابض افراد کی لسٹیں مرتب کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپس جتنے مرضی زور لگالیں سرکاری اراضی پر ایک انچ بھی قبضہ نہیں ہونے دوں گا پرانی تمام روایت ختم کروں گا، روزنامہ پاکستان کی نشاندہی پر بھی بروقت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -