بور یوالہ ، ٹرین کی ٹکر سے کار سوار 2مقامی صحافی جاں بحق

بور یوالہ ، ٹرین کی ٹکر سے کار سوار 2مقامی صحافی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(نمائندہ خصوصی)بغیر پھاٹک ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے بابا فرید ایکسپریس ٹرین کی ٹکر سے کار میں سوار دو مقامی صحافی جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر حاجی محمد جمیل جو کہ چک نمبر 541ای بی کا رہائشی تھا گزشتہ دوپہر کار نمبر 4423(ایم این اے) میں اپنے دوست نجی ٹی وی کے رپورٹر محمد جمیل سکنہ 515ای بی کے ہمراہ بورے والا سے اپنے گاؤں چک نمبر 541ای بی میں جا رہے تھے کہ بغیر ریلوے پھاٹک کے گاؤں کو جانے والے پھاٹک سے ریلوے لائن کو عبور کر رہے تھے کہ کراچی سے لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس ان کی کار سے ٹکرا گئی ٹرین کار کو 3فرلانگ تک ریلوے لائن کے اوپر گھسیٹتے ہوئے آگے لے گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دونوں صحافی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے حاجی محمد جمیل کی نعش کو ریسکیو 1122نے پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچا دیا وہاں پر ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عظیم ربانی اور بورے والا کے تمام صحافی ہسپتال پہنچ گئے۔

مزید :

علاقائی -