اوکاڑہ ،تیز رفتار ٹریکٹر کا سہاگہ لگنے سے7سالہ لڑکا جاں بحق

اوکاڑہ ،تیز رفتار ٹریکٹر کا سہاگہ لگنے سے7سالہ لڑکا جاں بحق

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوکاڑہ تیز رفتار ٹریکٹر کا سہاگہ لگنے سے7سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ کوہلہ کے رہائشی عابد علی ولد سنتا کا 7سالہ بیٹا مزمل حسین گاؤں کے قریب سٹرک کے کنارے جارہا تھاکہ اچانک ذکاء اللہ شیلا ٹریکٹر معہ ہل سہاگہ (زمین ہموار کرنے والا) تیز فتاری سے آرہاتھا کہ بے قابو ٹریکٹر کا سہاگہ مزمل حسین کے سر پر لگا جو شدید زخمی ہو کر گر پڑا اور سر پر شدید چوٹ آنے کے نتیجے میں مو قع پرہی جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ راوی نے عابد علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی