شیخوپورہ، موٹر سائیکل ریڑھے سے ٹکراگئی ،ایک شخص جاں بحق

شیخوپورہ، موٹر سائیکل ریڑھے سے ٹکراگئی ،ایک شخص جاں بحق

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آبادروڈ چوکی جیون پورہ کے قریب تیزرفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا ریڑھے سے ٹکراگئی حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جان بحق ہوگیا ،ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت شیراز کے نام سے ہوگئی ،لنگوال کارہایشی موٹر سائیکل سوار کھاریانوالہ کا رہایشی شیراز شہر کی طرف آرہاتھا کہ ٹبہ جیون پورہ کے قریب اچانک سامنے سے آنے والے گدھاریڑھے سے ٹکر کر جان بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی