پنجاب پولیس میں پہلی بار میاں بیوی ڈی پی اوز تعینات

پنجاب پولیس میں پہلی بار میاں بیوی ڈی پی اوز تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں پہلی بار میاں بیوی ڈی پی اوز تعینات کردیا گیا ہے جس میں گریڈ 19 کے پولیس افسرایس ایس پی اطہر وحید جو کہ ڈی پی او رحیم یارخان تعینات ہیں جبکہ ان کی اہلیہ گریڈ 18 کی پولیس افسر ایس پی عمارہ اطہر کو ڈی پی او بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ہے۔ عمارہ اطہر اس سے قبل ایس پی سیکیورٹی لاہور تعینات تھیں۔

مزید : علاقائی