رواں سال2319 درخواستیں موصول ہوئیں،63 8پرمقدمات درج نہ ہوئے
لاہور(خبرنگار)پولیس سرکل نواں کوٹ کا سروے کرنے کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا رواں سال کے دوران اس سرکل کے دونوں تھانوں نواں کوٹ اور شیراکوٹ پولیس کے پاس 2319شہریوں نے مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں دیں،پولیس نے 863شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات درج نہیں کیے ہیں جس میں 103 شہریوں کے ساتھ موبائل اور پرس چھیننے کے واقعات پیش آئے اسی طرح 384لڑائی جھگڑے کے واقعات اور 191لین دین کے واقعات جبکہ 1456درج ہونے والے واقعات میں بھی پولیس نے 311 شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات درج ہونے کے باوجود ٹال رکھا ہے۔