غیر ملکی ماڈل ٹریزامنشیات کیس گواہوں کو پیش کرنے کا حکم

غیر ملکی ماڈل ٹریزامنشیات کیس گواہوں کو پیش کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے کیس کی سماعت13اگست تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی ،ملزمہ پیشی کے موقع پر افسردہ نظر آئی۔ عدالت کے روبرو کسٹم حکام کے دو گواہان نے شہادت قلمبند کرائی۔

،دونوں اہلکاروں نے بتایا کہ ملزمہ کو چیکنگ کے دوران منشیات ٹیچی کیس سے برآمد کی تھی۔اہلکاروں نے مزید بتایا کہ ماڈل ٹریسا کے ساتھی ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔عدالت نے دونوں اہلکاروں کی شہادت قلمبند کرتے ہوئے سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی اور مقدمہ کے تمام گواہان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید : علاقائی