تھانہ فیکٹری ایریامیں وکلائکیخلاف درج مقدمہ خارج کر دیا گیا

تھانہ فیکٹری ایریامیں وکلائکیخلاف درج مقدمہ خارج کر دیا گیا

لا ہور (کرائم رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے وکلاء کیخلاف درج کئے گئے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے وکلاء کیخلاف مقدمہ لیسکو فیکٹری ایریا سب ڈویژن نے درج کروا رکھا تھا جبکہ وکلاء نے بھی لیسکو انجینرز کیخلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا،واضح رہے کہ چند روز قبل متعلقہ لیسکو سب ڈویژن میں بجلی کے کنکشن کی عدم بحالی کے مسئلے پر تین وکلاء اور ایس ڈی او لیسکو کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا ،مقدمات بے بنیاد ہونے پر خارج کردیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی