شرقپور پولیس ڈکیتیاں روکنے میں ناکام ،شہری سراپا احتجاج

شرقپور پولیس ڈکیتیاں روکنے میں ناکام ،شہری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شرقپور شریف (نامہ نگار ) شرقپور اور اس کے گردو نواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں عروج پر خواتین کا گروہ بھی سرگرم تھانہ شرقپور پولیس روڈ ڈکیتیاں روکنے میں بری طرح ناکام شہری سراپا احتجاج بتایا گیا ہے کہ علی الصبح شرقپور سے لاہور سبز منڈی سبزی اور فروٹ خریدنے والوں کی ویگن پانچ بجے سے قریب شرقپور سے روانہ ہوئی بن سٹاپ سے نا معلوم افراد ویگن میں سوار ہو گئے جنہوں نے لڑکا سٹاپ کے قریب ویگن کو یرغمال بنا کر کھیتو ں میں لے گئے سواریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے نقدی ،موبائل چھین لئے تقریبا نقدی ڈیڑھ لاکھ سے زائد بنتی ہے، لاہور جڑانوالہ روڈ پر ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی وارداتیں مسلسل ہو رہی ہیں لیکن تھانہ شرقپور پولیس ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام رہی ہے۔
گزشتہ روز محلہ نوشہ پارک کے ایک گھر میں تین خواتین داخل ہو گئیں ایک خاتون کے اہل خانہ نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ شرقپور کے علاقہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -