گکھڑ منڈی، محنت کش بیوی سے بداخلاقی، مقدمہ درج

گکھڑ منڈی، محنت کش بیوی سے بداخلاقی، مقدمہ درج

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) دو اوباش نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر محنت کش کی بیوی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگئے۔ مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق عارف والا کا محنت کش شرافت علی کچھ عرصہ سے اپنی فیملی کے ہمراہ نواحی گاؤں کھکی کے میں چوہدری محسن جاوید چیمہ کے ڈیرہ پر مویشیوں کی دیکھ بھال کا کام کرتا ہے گزشتہ رات آٹھ بجے کے قریب اس کی بیوی رابعہ (ر)چھت پر لیٹی ہوئی تھی کہ اسی گاؤں کے دو اوباشوں عثمان اور عامر چیمہ جو پسٹلوں سے مسلح تھے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کربداخلاقی کر ڈالی۔ پولیس تھانہ کینٹ نے شوہر شرافت علی کی درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : علاقائی