چوری ، دکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں سے محروم

چوری ، دکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں سے محروم

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطا بق نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں شہری نعیم کے گھر دو ڈاکو گھس گئے اور ڈاکوں نے نعیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ ہزار 25 ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فر ار ہو گئے۔شا ہد رہ کے علا قہ میں عمر ان گجر کے گھر میں ڈاکو گھس گئے اور اُس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،مصر ی شا ہ کے علا قہ میں مقصود کی فیملی کوڈاکوؤں نے یر غما ل بنا کر2لا کھ50ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔جبکہ اکبر ی گیٹ کے علا قہ میں طا ہر کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 10ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نو لکھا کے علا قہ میں شر یف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،مغل پو رہ کے علا قہ میں شہبا ز کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 50ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ نواب ٹاون میں ارشد، گرین ٹاون میں حبیب کی گاڑیاں اور ٹبی سٹی ، مصری شاہ ، مزنگ ، جوہر ٹاون اور نشترکا لو نی سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگامنڈی ایک ہی رات میں ایک ہی گاؤں میں نامعلوم چوروں نے پانچ گھروں کو نقب لگا کر گھروں کا صفایا کر دیا چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر معززین علاقہ نے شدید مذمت کی ،تفصیلات کے مطابق نواحی بستی تاج پورا میں رات کو نامعلوم چوروں نے پانچ گھروں کی دیواروں کو نقب لگا کر قیمتی کپڑے اور قیمتی اشیاء کے علاوہ ہزاروں روپے نقدی لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے طلائی زیورات لیکر کر فرار، اہل علاقہ نے15پر کال کی تو تھانہ مانگا منڈی کی پولیس تقریباً1گھنٹہ بعد پہنچ کر معائنہ کرکے واپس آگئی کہا کہ آپ درخواست دیں اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

،جن گھر وں میں نقب لگا ئی ان میں محمد شریف جھبیل کے گھر سے20ہزار روپے مالیت کے قیمتی کپڑے وغیرہ عبدالستار جھبیل قیمتی کپڑے سامان تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کے دو تولے سونے کے زیورات، رحمت علی انصاری کے گھر سے قیمتی پارچات سامان طلائی زیورات، محمد اکرم خان جھبیل کے گھر سے قیمتی سامان پارجات 1عدد موبائل فون اور تقریباً60ہزار روپے مالیت کے سونے کے طلائی زیورارت ، احمد رضا کے گھر کی دیوار پھلانگ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان نقدی لے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا وارداتوں پر شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

مزید : علاقائی