اوکاڑہ، مختلف وارداتوں میں 3 خواتین اغواء،مقدمات درج
اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں مسلح افراد گن پوائنٹ پر تین خواتین کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 25جیڈی کے رہائشی محمد فاروق کی بیوی صباء پروین گھر میں اکیلی تھی کہ اچانک اسلحہ سے مسلح نعمان ، جانی، عبدالرحمن ، عرفان اور سکینہ زوجہ جانی گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر صباء پروین کو زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ مزمل پورہ کے رہائشی محمد اکرم کی بیٹیوں نسیم بی بی زوجہ محمد یٰسین اور صائمہ بی بی کو اسلحہ سے مسلح غلام احمد ، ریاض احمد اور احمد علی گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔