دینہ:سانپ کا ڈسا نوجوان 2روز بعد جان کی بازی ہار گیا

دینہ:سانپ کا ڈسا نوجوان 2روز بعد جان کی بازی ہار گیا

دینہ ( تحصیل رپورٹر) دینہ کے نواحی علاقہ میں 28سالہ محنت کش نوجوان زہریلے سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق،نوجوان کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،میت ہسپتال سے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کلونت پور باغاں کا 28سالہ رہائشی نوجوان طاہر ظہیر ولدمہر ظہیر جو کہ رکشہ چلا کر محنت مزدوری کرتا تھا ،2روز قبل گھر میں زمین پر سویا ہوا تھا کہ اچانک زہریلے سانپ نے منہ اور بازو پر ڈس لیا ،نوجوان کو سانپ کے ڈسنے کا پتا نہ چل سکا اور صبح جب نوجوان کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو پتا چلا کہ زہریلے سانپ نے ڈس لیا ہے جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم پہنچایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں نوجوان کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ، مگر زہر پورے جسم میں پھیل جانے سے نوجوان 2روز تک ہسپتال میں موت کی کشمکش کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا ،جاں بحق ہونیوالے نوجوان طاہر ظہیر کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

مزید : علاقائی