پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، انڈیکس کی 3نفسیاتی حدیں بحا ل
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی 42600،42700اور42800 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں 19 ارب 73 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت24.23فیصدکم جبکہ54.93فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42452پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ ، توانائی،فوڈ،کیمیکل،سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس42852پوائنٹس کی سطح پربھی ریکارڈ کیا گیاتاہم امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرا م کے حوالے سے بیان اور ایک بارپھر پاکستانی روپے کی قدرمیں دباؤ بڑھنے کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے سرمایہ کاری سے گریزکیا،جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس303.61پوائنٹس اضافے سے42808.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،160کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں19 ارب73 کروڑ5 7لاکھ 94 ہزار279روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 87 کھرب63 ارب94 کروڑ46 لاکھ84ہزار 159 روپے ہوگئی ۔پیرکومجموعی طور پر15کروڑ 38لا کھ 14 ہزار580 شیئرزکا کاروبارہوا، جوجمعہ کی نسبت 4 کروڑ 92 لاکھ 12ہزار660 شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت109.00روپے اضافے سے7899.00 روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت70.48روپے اضافے سے1480.19 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت399.99روپے کمی سے10200.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت250.00روپے کمی سے7600.00پر بند ہوئی ۔پیرکوٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک کی سرگرمیاں1 کروڑ 10لاکھ77ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت25پیسے اضافے سے 2.70روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں 99لاکھ75ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.02روپے اضافے سے40.62روپے ہو گئی۔پیرکو کے ایس ای 30 انڈیکس167.59پوائنٹس اضافے سے 21179.74پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس 816.62پوائنٹس اضافے سے73400.69 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس69.72پوائنٹس اضافے سے 30945.14 پوائنٹس پر بند ہوا ۔