سیفٹی سے متعلق لائن سٹاف اورعوام کے رویے میں تبدیلی ناگزیر ہے ‘ سی ای او لیسکو

سیفٹی سے متعلق لائن سٹاف اورعوام کے رویے میں تبدیلی ناگزیر ہے ‘ سی ای او ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لائن پر کام کرنے والے تمام فیلڈ اسٹاف کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانا بطور چیف ایگزیکٹو لیسکو میری اولین ترجیح ہے اور سیفٹی کلچر کا فروغ لیسکو کی ضرورت ہے جس کو اپنائے بغیر جان لیوا حادثات سے بچاؤ ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں سیفٹی کے حوالے سے منعقد کئے گئے اجلاس کے دوران کیا۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ سیفٹی سے متعلق لائن سٹاف اورعوام کے رویے میں تبدیلی لانا ناگزیر ہے ان کا کہنا تھا کہ تمام فیلڈ افسران و ملازمین اگر سیفٹی کے اصولوں کی پاسداری کا عہد کرلیں تو ہم لیسکو ریجن میں ڈیتھ ریٹ زیرو کر دیں گے ۔اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن چوہدری محمد انور،سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا، چیف انجنئیرچوہدری محمد امین، منیجرمٹیریل مینجمنٹ شاہد محمود، منیجر سیفٹی جہانگیر آفریدی اور تمام سرکلز کے ایس ایز بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ سیفٹی ڈائریکٹوریٹ اورشعبہ مٹیریل مینجمنٹ کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ فیلڈ اسٹاف کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور مزید بکٹ ماونٹیڈ کرینزمنگوائی جائیں اور تمام سب ڈویثرنز میں ان کی ہروقت موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔منیجر سیفٹی جہانگیر آفریدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیسکو میں سال 2016-17 میں مختلف نوعیت کے حادثات کے دوران لیسکو کے 13ملازمین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سال 2017- 2018کے دوران حادثات کے شرح کم ہوکر 8 پر آگئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثات کی بنیادی وجہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا ہے۔

یف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہمیں اپنے کارکنوں اور صارفین کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے اسلئے ان کی پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور ان کی زندگیوں کے تحفظ کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : کامرس