تجارت کی ترقی کیلئے بطور ریجنل ثالثی سینٹرسارکو کی اہمیتپرورکشاپ

تجارت کی ترقی کیلئے بطور ریجنل ثالثی سینٹرسارکو کی اہمیتپرورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سارک ثالثی کونسل(سارکو) نے " ہلٹن ہوٹل کولمبو میں تجارت کی ترقی کیلئے بطور ریجنل ثالثی سینٹرسارکو کی اہمیت اور سری لنکا میں ثالثی کا تناظر" کے موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کی۔ ورکشاپ ہذا کا انعقاد سری لنکاکی فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FCCISL) اور سری لنکا ثالثی سینٹر (SLNCA) کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ بزنس کمیونٹی، لیگل پریکٹیشنرز، تنازعات کو حل کرانے والے ثالثوں اور تعلیمی ماہرین نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ سارک ثالثی کونسل کی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز کنسلٹینٹ مسز مہناز خورشید گردیزی نے استقبالی کلمات کے ساتھ کونسل کی شروعات کی۔ جس کے بعد روان ایڈرسنگھے، صدرFCCISL اور سارکCCI ، مسٹر زاہد اللہ جلالی، ڈائریکٹر جنرل سارک ثالثی کونسل نے خطاب کیا۔ اس کے بعد کلیدی خطاب چیف گیسٹ مسز یا سوجا گنسیکارا ، سینئر ڈائریکٹر جنرل سارک ڈویژن، وزارت خارجہ، سری لنکا نے کیا۔ اختتامی کلمات مسٹر جمینی گنسیکارا ،SLNAC گورنر نے ادا کئے۔ورکشاپ نے شرکاء کی ایک بڑی تعدادکو ثالثی اور مصالحت پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلے پلیٹ فارم فراہم کیا اورانہیں ثالثی کے شعبہ کے ماہرین کے ساتھ بات چیت اور باہمی رابطے میں شامل کیا۔
سارکو نہ صرف سری لنکا میں کمرشل ثالثی کے فروغ کے لئے پر عزم ہے بلکہ مجموعی طور پر پورے سارک ریجن میں مکمل طور پر سارکو تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اور کمرشل تنازعات کو بذریعہ ADR یعنی ثالثی اور مصالحت کے ذریعے پر امن تصفیے کرانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

مزید :

کامرس -