آبی ذخائر

آبی ذخائر

لاہور(کامرس رپورٹر)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کی تازہ صورتحال جاری کر دی ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر میں آمد 184800 کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد37500 کیوسک اور اخراج37500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد27000کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد77000کیوسک اور اخراج43600 کیوسک ہے۔ تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1519.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.390 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1153.00فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.900 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.047 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید : کامرس