سعودی کمپنی ’’سابک ‘‘ 2017ء میں سودوں کی بنیاد پر دنیا میں 40 ویں نمبر پر رہی

سعودی کمپنی ’’سابک ‘‘ 2017ء میں سودوں کی بنیاد پر دنیا میں 40 ویں نمبر پر رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی پیٹروکیمیکل کمپنی ’’سابک ‘‘ 2017ء کے دوران اپنے سودوں کے حجم کی بنیاد پر دنیا کی 50 بڑی کمپنیوں میں 40 ویں نمبر پر رہی۔کیمیکل اور انجینیئرنگ کی بین الاقوامی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سابک نے 3.6 ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں،مارکیٹنگ کے حوالے سے سابک، ایکسن موبیل، لیونڈل بازیل اور متسوبشی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں رہی۔ جرمنی کی بیسف کمپنی 79.2 ارب ڈالر کے سودوں کے ساتھ اول، امریکی کمپنی ڈیویڈنڈ 62.5 ارب ڈالر کے سودوں کے ساتھ دوسرے جبکہ چین کی سینوبک کمپنی تیسرے نمبرپررہی۔اور برطانیہ کی اینوس پانچویں نمبر پر رہی۔

مزید :

کامرس -