فضائی دفاع مضبوط اور ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل ستائش : نگران وزیر اعظم

فضائی دفاع مضبوط اور ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل ستائش : نگران وزیر ...

کامرہ (آئی این پی )نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر ا لملک نے پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی قابل ستائش ہے۔ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پرپاک فضائیہ کے ایک چا ق و چوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی قابل ستائش ہے۔ وزیر اعظم کو پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے مختلف منصوبوں اور خصوصا ملٹی رول لڑاکا طیارے جے ایف17 تھنڈر کی ملکی سطح پر پیداوار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے پی اے سی کامرہ کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی۔بعد ازاں وزیراعظم نے پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیس کامرہ کی مختلف فیکٹریزکا دورہ کیا۔ قبل ازیں ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ائیر مارشل احمرشہزاد چیئر مین پی اے سی کامرہ نے ان کا استقبال کیا۔

نگران وزیراعظم

مزید : کامرس